سردیوں کے موسم کو بھول جائیں؟ گرمی کی شدت میں کمی نہیں بلکہ مزید اضافہ ہوگا

0
50
Karachi weather
سردیوں کے موسم کو بھول جائیں؟ گرمی کی شدت میں کمی نہیں بلکہ مزید اضافہ ہوگا

کراچی :سردیوں کے موسم کو بھول جائیں؟ گرمی کی شدت میں کمی نہیں بلکہ مزید اضافہ ہوگا، محکمہ موسمیات نے کراچی میں معتدل ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا ہے، شہر قائد میں 22 سے 24 ستمبر کے دوران گرمی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا۔

ذرائع موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب اور بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا کم دباو بننے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا کم دباو بننے کے باعث شہر قائد میں آئندہ چند روز کے دوران معتدل ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔ اس دوران شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہوسکتی ہیں۔

شمال مشرقی بحیرہ عرب اور بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا کم دباو بننے کے بعد اس کم دباو کا رخ اومان کی جانب ہوسکتا ہے۔

تاہم جہاں کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے، وہیں ہوا کے کم دباو کے زیر اثر ٹھٹہ، بدین اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، جبکہ کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبر میں ہواوں کا رخ تبدیل ہوجاتا ہے اور سمندری ہواوں کے بجائے مغربی اور شمال مغربی میدانی اور گرم علاقوں کی ہوائیں چلنے سے اکتوبر میں ہیٹ ویوز آنے کے امکانات رہتے ہیں۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق 22سے 24ستمبر کے دوران کراچی میں درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY