وزیراعلیٰ پنجاب کل عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوں گے

0
75
Usman Buzdar going to Madian for offering umera

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے.

تفصیلات کے مطابق سردار عثمان بزدار عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے جمعے کے لیے روز سعودی عرب کا رخ کریں گے.

وزیراعلیٰ پنجاب مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر بھی حاضری دیں گے اور مسجد نبوی  میں نوافل ادا کریں گے.

گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب کی پولیس میں اصطلاحات کے حوالےسے وزیر اعظم عمران خان سے ملے تھے

موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پنجاب میں پولیس کی کارکردگی سے سخت ناخوش تھے، جس پر انھوں نے وزیر اعلیٰ کو اسلام آباد طلب کیا۔

یاد رہے کہ آج وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کی ملاقات ہوئی تھی.

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تنقید کی پرواہ نہیں عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر بڑھ رہے ہیں، اپوزیشن نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY