پنجاب پولیس نے خاتون کو انتہائی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا کہ انسانیت بھی کانپ اٹھی۔ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

0
103
punjab police

تفصیلات کے مطابق وہاڑی کا پولیس اسٹیشن لڈن خوف کی علامت بن گیا۔ تھانہ لڈن نے خاتون کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا اور نجی عقوبت خانہ میں نہ صرف بدترین تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ خاتون کو بجلی کے جھٹکے بھی دیے گئے۔

آر پی او وسیم احمد نے واقعہ کا نوٹس لینے کے بعد پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ مقدمے میں نامزد ڈی ایس پی، ایس ایچ او، انچارج سی آئی اے اور محرر سمیت 8 ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا۔

مقدمہ میں ملزمان کے خلاف تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں اور تھانہ لڈن کو عوام کے لیے بھی بند  کر دیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے لڈن وہاڑی میں خاتون پر مبینہ تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او صدر وہاڑی طارق پرویز کو غیر ذمہ دارانہ رویہ اور نااہلی کے الزامات پر معطل کر دیا۔ طارق پرویز کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے 

LEAVE A REPLY