نواز شریف مشکل میں؟اتفاق شوگر مل نواز شریف کے گلے کی ہڈی بن گئی

0
88

شریف گروپ آف انڈسڑیز کے تحت چلنے والے کمپنیاں بنکوں کی  ڈیفالٹر نکلیں

کشمیرملزاور اتفاق شوگرمل نے بنکوں سے اربوں روپے کے قرضہ لیکر واپس نہیں کیے

شریف خاندان کی ملکیتی کشمیر شوگر مل اور اتفاق شوگر ملز کے لیے لیے گے قرضوں کی واپسی کے لیے بنکوں نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

بنکوں کی جانب سے دائر درخواست میں سابق وزیر اعظم کے کزن میاں طارق شفیع، جاوید شفیع، اتفاق شوگر مل، کشمیر شوگر مل سمیت متعدد افراد کو نامزد کیا گیا ہے

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اتفاق شوگر ملزمل اور کشمیر ملز نے 700  ملین قرضہ حاصل کیا۔ بنکوں کی جانب سے قرضے کی واپسی کے لیے متعدد شمد نوٹسز جاری کیےگئے۔ لیکن اتفاق شوگرملز اور کشمیر مل قرضہ واپس نہیں کررہی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم دے

عدالت کے خصوصی جج منیر احمد جوئیہ نے فریقین سے جواب طلب کرلیا

عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئےبنکوں کے گواہوں کو 28 ستمبر کو طلب کرلیا ہے 

LEAVE A REPLY