بھارتی کرکٹ بورڈ نے جوئے کو قانونی قرار دینے کا مطالبہ کردیا

0
70
میچ فکسنگ کے خلاف سخت قوانین متعارف کرانے چاہئیں، اجیت سنگھ۔

موہالی:  بھارتی کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن چیف اجیت سنگھ شیخاوت نے جوئے کو ہی قانونی قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

اجیت سنگھ شیخاوت نے کہاکہ کرکٹ کو کرپشن سے پاک کرنے کیلیے ملک میں جوئے کو قانونی حیثیت دی جائے، البتہ میچ فکسنگ کے خلاف سخت قوانین متعارف کرانے چاہئیں

تامل ناڈو پریمیئر لیگ میں سامنے آنے والے فکسنگ اسکینڈل کے تناظر میں انھوں نے کہاکہ اینٹی کرپشن کلاسز میں شرکت کے بعد کھلاڑیوں نے مشکوک روابط کو فوری رپورٹ کرنا شروع کردیا ہے، ہم اس حوالے سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں

LEAVE A REPLY