انوشکا شرما کے بعد رنویر سمیت چھ بھارتی اداکاروں کے ہمشکل منظر عام پر آگۓ ۔ دیکھنے والے حیران

0
123

مشہور لوگون کے ہم شکل افراد کا سامنے آنا کوئي نئی بات نہیں ہے مگر چونکہ ٹیکنالوجی کی ترقی نے اس دنیا کو انسان کی مٹھی میں بند کر دیا ہے اس لیۓ اب دور دیس  کے ہم شکل افراد بھی منٹوں میں سامنے آجاتے ہیں اور ان کی شہرت پوری دنیا میں پھیل جاتی ہے جیسے کہ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا نے مشہور بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور امریکی گلوکارہ جولیا مائیکل میں حیرت انگیز مماثلت تلاش کی بلکہ اسی سوشل میڈیا ہی کے ذریعے ان دونوں ک درمیان ہیلو ہاۓ بھی ہو گیا

اس کے بعد اب مزید اداکاروں کے ہم شکل افراد کی تلاش شروع کی گئی جن میں سے بھارت کے چھ سر فہرست اداکاروں کے ہم شکل تو دریافت ہو گۓ ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ آپس میں رابطہ کرتے ہیں یا نہیں

رنویر سنگھ اور پاکستانی اداکار حماد شعیب

اپنی اور رنویر سنگھ کی مشابہت کا اندازہ پاکستانی ابھرتے ہوۓ اداکار حماد شعیب کو بھی ہے اس بارے میں ان کا یہ کہنا ہے کہ یہ مما ثلت قدرتی ہے اور اس کے لیۓ شعوری طور پر کسی بھی قسم کی کوشش نہیں کرتے ہیں

انوشکا شرما اور جولیا مائکل

مشہور اداکارہ انوشکا شرما اور جولیا مائیکل کی حیرت انگیز مماثلت آج کل خبروں میں ہے اس حوالے سے حولیا مائیکل نے انوشکا شرما کو ٹوئٹ بھی کیا جس میں ان کو مخاطب کرتے ہوۓ بتایا ہے کہ ہم دونوں تو جڑواں ہیں جس کے جواب میں انوشکا نے نہ صرف خوشگوار حیرت کا مظاہرہ کیا بلکہ انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ مزید اپنے پانچ ہم شکل افراد کی بھی تلاش میں ہیں

پریانکا چوپڑہ اور ان کی تین تین ہم شکل

بھارتی ماڈل میگن ملن اس بات کی دعویدار ہیں کہ وہ پریانکا چوپڑہ کی ہم شکل ہیں

پاکستانی اداکارہ سونیا حسین کو بھی لوگ پریانکا چوپڑہ کی ہم شکل قرار دیتے ہیں

دپیکا پڈوکون اور کنجل مورے

کنجل مورے جو ٹک ٹاک پر دپیکا پڈوکون کے نام سے ویڈیو بنانے کے لیۓ مشہور ہیں ان کو سوشل میڈیا والے حیرت انگیز حد تک ہم شکل قرار دیتے ہیں

عالیہ بھٹ اور ثنایا شو

ثنایاشو نے ایک ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے دیکھنے والوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی جس میں وہ عالیہ بھٹ کی فلم کے مشہور ڈائلاگ ان ہی کے حلیے میں ان ہی کے انداز میں بول رہی تھیں اور دیکھنے والوں نے ان کو عالیہ بھٹ کا ہم شکل قرار دیا

رنبیر کپور اور جنید شاہ

LEAVE A REPLY