پولیس کی حراست میں ہلاک ہونے والے صلاح الدین کی فرانزک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مرنے والےکی موت تشدد کے باعث ہوئی

0
107
sallah hud deen death due to harassment
صلاح الدین کی فرانزک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مرنے والےکی موت تشدد کے باعث ہوئی

رحیم یار خان میں اے ٹی ایم مشین سے پیسے چوری کرنے والے ملزم صلاح الدین کی پوسٹمارٹم فرانزک رپورٹ آگئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کو موت تشدد کے باعث ہوئی ہے

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ صلاح الدین کے جسم پر 3سے 4 سنیٹی میٹر اور 4 سے 5 سینٹی میٹر کے تشدد کے نشانات پائے گئے، اس کی گردن ،کہنی،کندھے، گھٹنے اور دائیں آنکھ اور دائیں ٹانگ پر تشدد کے نشانات موجود تھے، جب کہ صلاح الدین کے پھیپھڑوں سے ایسا کیمیکل پایا گیا جس سے اس کے گردے سکر گئے، رپورٹ کے مطابق صلاح الدین کی موت ذہنی و جسمانی تشدد کے باعث ہوئی۔

جبکہ اے ٹی ایم مشین توڑ کر اس میں سے کارڈ نکالنے کے الزام میں رحیم یار خان پولیس نے ملزم صلاح الدین کو گرفتار کیا تھا لیکن پولیس تشدد کی وجہ سے وہ حراست میں ہی ہلاک ہوگیا، اور پولیس نے اپنی رپورٹ میں صلاح الدین کی ہلاکت کو طبی موت قرار دیا تھا، جب کہ  لواحقین کا کہنا ہے کہ صلاح الدین ذہنی مریض تھا جو ہمیشہ ادھر ادھر گھومتا رہتا تھا۔

LEAVE A REPLY