وزیر اعظم کے گھر کے باہر سوروں کا بسیرا حکومتی کارکردگی کا پول کھل گیا

0
129

وزیراعظم ہاؤس کے قریب گندگی کے اس قدر ڈھیر لگ گئے، کہ وہاں گندگی کے ڈھیروں پرسوروں نے بسیرا کرلیا ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی نے ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کے قریب کوڑے اور کچرے کے ڈھیڑ لگے ہوئے ہیں،گندگی کے ڈھیروں والی اس تصویر نے سی ڈی اے اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔

تصویر میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلام آباد میں کس قدر سوروں کا راج ہے، کہ وزیراعظم ہاؤس کے قریب تھوڑے فاصلے پر گندگی کے ڈھیروں پر راج کیے ہوئے ہیں۔

یہان اس بات کا اندازہ لگانا  مشکل نہیں کہ اگروفاقی دارلحکومت اور پھر وزیراعظم ہاؤس کے قریب کچرے اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں توشہر کے عام علاقوں میں صفائی کا کیا حال ہوگا؟ وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ فوری ایکشن لیں ، انہیں اس بات کا فوری نوٹس لینا چاہیے کہ اگر وزیراعظم ہاؤس کے قریب صفائی کا ایسا ناقص نظام ہے تو پھردوردراز کراچی اور دوسرے شہروں میں بسنے والے شہریوں کی حالت قابل رحم ہی ہوسکتی ہے۔

ایک طرف وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں کچے اور کوڑے ، ناقص صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کراچی کے دورے کا فیصلہ کیا تاہم فی الحال ان کا دورہ کراچی مئوخر کردیا ، لیکن کیا وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد یا دوسرے شہروں میں سب اچھا کی رپورٹ دی جاتی ہے؟ وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کراچی کو سندھ حکومت پر چھوڑیں اور پنجاب اور خیبرپختونخواہ بالخصوص اسلام آباد کا دورہ کریں ، کیونکہ یہاں ان کی حکومت ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے عوام نے سندھ کا نہیں وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی کارکردگی کا سوال کرنا ہے،

LEAVE A REPLY