تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات عثمان بسرا وزیراعلی پنجاب کے ترجمان بننے کے مضبوط ترین امیدوار بن گئے

0
82
Usman buzdar appoint new candidate after shahbaz gill
تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات عثمان بسرا وزیراعلی پنجاب کے ترجمان بننے کے مضبوط ترین امیدوار بن گئے

تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات عثمان بسرا وزیراعلی پنجاب کے ترجمان بننے کے مضبوط ترین امیدوار بن گئے

سابق پی پی رہنما شوکت بسرا بھی ترجمان کے عہدے کی دوڑ میں شامل، اس حوالے سے عثمان بسرا کی چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوچکی

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے ترجمان کی تقرری کا معاملہ، ترجمان بننے کے لئے دوڑ تیز ہوگئی ہے، امیدواروں نے بنی گالہ رابطے کرنا شروع کردیئے ہیں۔

ترجمان بننے کے لئے دو اور امیدوار سامنے آگئے جن میں پی ٹی آئی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات عثمان بسرا فیورٹ قرار دیے جا رہے ہیں۔ جبکہ شوکت بسرا بھی وزیراعلی پنجاب کے ترجمان بننے کی دوڑ میں شامل ہیں- ذرائع کے مطابق عثمان بسرا کی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہو چکی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان کا فیصلہ وزیراعظم کی ملک واپسی کے بعد عثمان بزدار کی مشاورت سے ہوگا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے ترجمان کیلئے عثمان بسرا فیورٹ امیدوار قرار دیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے عثمان بسرا کی چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پوچکی ہے ۔ عثمان بسرا پی ٹی آئی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات بھی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب صوبے میں ایسا امیدوار چاہتے ہیں جو پارٹی پالیسیاں کا کردفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ عثمان بسرا کی پی ٹی آئی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات کی تعیناتی بھی وزیراعظم نے کی تھی۔ عثمان بسرا پی ٹی آئی کے پرانے رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی ہیں۔ جبکہ واضح رہے کہ اس سے قبل شہباز گل وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان تھے تاہم گزشتہ ہفتے انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ 

LEAVE A REPLY