اسلام آباد:پاناما کیس کی سماعت کے بعد خواجہ سعدرفیق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان پر برس پڑے ۔

0
677

اسلام آباد:پاناما کیس کی سماعت کے بعد خواجہ سعدرفیق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان پر برس پڑے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی میڈیا پر جنگ لڑ رہی ہے جب کہ ہم اس لیے پریس کانفرنس کرتے ہیں تاکہ حقائق عوام تک پہنچا سکیں، پی ٹی آئی کے وکلا غیر سنجیدہ ہیں اور پی ٹی آئی خود اپنے مقدمے میں سنجیدہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نواز شریف فوبیا ہے ۔انہیں خواب میں بھی نواز شریف نظرآتے ہیں اوران کے پاس الزام اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، ان کوصرف استعفے مانگنے آتے ہیں ،سعد رفیق نے مزید کہا کہ عمران خان اداروں کو دباو¿ میں لانے کی سازش کرتے ہیں جب کہ ان کا وزیراعظم بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ لہذا انہیں چاہیے کہ خیبرپختونخوا میں کام کریں کیونکہ دھرنوں سے ملک آگے نہیں ،انہوں نے سی پیک پرگمراہی پھیلانے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جسے کوئی پارٹی منہ نہیں لگاتی وہ پی ٹی آئی کے پاس چلا جاتا ہے، ہم قیام پاکستان سے پہلے سے سیاست کرتے ہیں لیکن پی ٹی آئیوالوں نے سیاست میں بدتمیزی اور بدتہذیبی کا کلچر فروغ دیا جب کہ ان کی جماعت میں ایسے بھی لوگ ہیں جو کو نسلر نہیں بن سکتے۔

Comment

LEAVE A REPLY

Loading Facebook Comments ...