پاکستان ترقی پذیر معیشتوں کی فہرست میں بھارت کو مات دیتے ہوئے 52ویں نمبر پر آگیا

1
647

پاکستان ترقی پذیر معیشتوں کی فہرست میں بھارت کو مات دیتے ہوئے 52ویں نمبر پر آگیا ۔
سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں دنیا کے 79 ترقی پزیر ملکوں کی معیشتوں کی درجہ بندی کی گئی ہے، یہ درجہ بندی حکومتوں کی جانب سے معاشی ترقی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور معاشرے کے مختلف طبقات میں عدم توازن میں فرق کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری کردی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کہ زیادہ ترممالک معاشی ترقی کے اہداف بڑھانے اور عدم مساوات کو کم کرنے کے لیے اہم مواقع ضائع کررہے ہیں۔فہرست میں یورپی ملک لتھوینیا سب سے اوپر ہے، 15 ویں نمبر پر چین اور نیپال کا نمبر 27 واں ہے۔ فہرست میںبنگلادیش 36 ویں، 52پاکستان ویں اوربھارت 60 ویں نمبر پر آیا ہے۔

Comment

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Loading Facebook Comments ...