وزیراعظم نے کراچی کے مسائل حل کرنے کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی

0
39
imran khan take action about Karachi issue

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے،کمیٹی مسائل حل کرنے کے حوالے سے سفارشات اور لائحہ عمل تیار کرے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت کراچی صفائی مہم اورترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا فروغ نسیم، خسرو بختیار، خالد مقبول صدیقی، علی زیدی، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا،رکن قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی، ارکان سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں کراچی میں پینےکےصاف پانی کی فراہمی، سیوریج، صفائی، ماس ٹرانزٹ سسٹم ودیگر اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا اورجاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لیا گیا جب کہ وزیراعظم نے کلین کراچی مہم جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کامعاشی حب ہونےکے ناطے پاکستان کامستقبل کراچی کےمستقبل سےجڑاہےمگر ماضی کی بے انتظامی اورغفلت کا خمیازہ کراچی کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، کراچی میں قلت آب اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شدید تشویش ہے لیکن  وفا ق کراچی کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا

LEAVE A REPLY